جمعرات‬‮   9   اکتوبر‬‮   2025
 
 

وزیرداخلہ کا اچانک ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا دورہ، انتظامات سے متعلق استفسار

       
مناظر: 518 | 8 Oct 2025  

اسلام آباد:وزیرداخلہ محسن نقوی اچانک ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس پہنچ گئے، جہاں انھوں نے شہریوں سے انتظامات کے بارے میں سوالات بھی کیے۔

محسن نقوی کی اسلام آباد میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس آمد اور استفسار پر شہریوں نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے انتظامات کے بارے میں پوچھا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اب صرف پانچ منٹ میں باری آجاتی ہے اور پراسیس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔

محسن نقوی نے بہترین انتظامات اور شہریوں  کے اظہار اطمینان  پر انچارج آفس اور عملے  کی کارکردگی  کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس آکر دلی خوشی ہوئی، بلاشبہ شہریوں کا اطمینان ہی ہماری  کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ یہ مثالی تبدیلیاں ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی مسلسل کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے پاسپورٹ جاری کرنے کے نظام میں انقلابی اصلاحات نافذ کی ہیں۔