جمعرات‬‮   9   اکتوبر‬‮   2025
 
 

ٹی20 ٹیم میں بابر اعظم اور رضوان کی واپسی کا امکان ختم

       
مناظر: 816 | 8 Oct 2025  

جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان مشاورت ہوئی ہے، جس میں ٹیم کمبی نیشن کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کی بجائے موجودہ اسکواڈ کو برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔

سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔

ٹیم سلیکشن پر غور کے لیے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی جلد ملاقات متوقع ہے، اور ممکنہ طور پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی وائٹ بال کھلاڑیوں کا کیمپ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ناکام کارکردگی کے باوجود صائم ایوب اور وکٹ کیپر محمد حارث پر اعتماد برقرار رکھا گیا ہے، تاہم فاسٹ بولنگ میں تبدیلیاں متوقع ہیں، اور حارث رؤف کی جگہ دیگر بولرز کو آزمانے پر اتفاق ہوا ہے۔

کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا، ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر مایوس ضرور ہیں، لیکن وہ تسلسل کے ساتھ موجودہ اسکواڈ کو کھلانے کے حامی ہیں۔