\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

فرانس میں انجیکشن سے لوگوں کو ڈرانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

       
مناظر: 791 | 9 Oct 2025  

فرانسیسی عدالت نے ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر کو اس جرم کی بنا پر قید کی سزا سنادی ہے کہ وہ “prank” کیلئے سڑک پر لوگوں کو خالی سرنج سے ڈرا رہا تھا۔

ٹک ٹاکر کا نام ایان.ایم ہے جو کہ سوشل میڈیا نام امائن موجیتو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایان کی عمر 27 سال ہے۔

ایان نے رواں سال جون سے ویڈیو بنائی جن میں وہ لوگوں کے پاس جا کر سرینج لگانے کا ڈرامہ کرتا تھا یعنی دکھاتا کہ وہ لوگوں کو انجیکشن لگانے والا ہے، حالانکہ سرنج کی سوئی پر ڈھکن لگا ہوا ہوتا تھا اور کوئی انجیکشن نہیں لگایا جاتا تھا۔

یہ ویڈیوز خاص طور پر ایک قومی جشن سے کچھ دن پہلے بنائیں گئیں جب فرانس میں سرینج کے بارے میں ایک خوفناک افواہیں گردش میں تھیں اور عوام خدشات کا شکار تھے۔

فرانس کی عدالت نے ایان کو 12 ماہ قید کی سزا سنائی جن میں سے 6 ماہ مؤخر کردیے گئے۔ ساتھ ہی 1,500 سے 1,700 یورو کے جرمانے کیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0