جمعرات‬‮   9   اکتوبر‬‮   2025
 
 

پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

       
مناظر: 233 | 9 Oct 2025  

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

دوسری جانب وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز اور جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر شامل ہیں۔

ہائی ڈیفینیشن براڈ کاسٹ میں 28 کیمرے اور بگی کیم شامل ہے جبکہ ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی اس سیریز کا حصہ ہے، پاکستان میں میچز اے اسپورٹس، ٹین اسپورٹس پر براہِ راست نشر ہوں گے جبکہ ٹیپ میڈ اور تماشہ پر بھی میچز لائیو سٹریم ہونگے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔