ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
وشاکاپٹنم میں فاتح ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں 252 رنز کا 49 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
نیڈین ڈی کلارک نے 54 گیندوں پر ناقابل شکست 84 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 5 چھکے اور8 چوکے لگائے، کپتان و اوپنر لیورا وولورٹ نے 70 اور شول ٹرائیون نے 49 رنز اسکور کیے۔
قبل ازیں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 49.5 اوورز میں 251 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
102 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد آٹھویں نمبر پر ریچا گھوش نے 94 کی عمدہ اننگز کھیلی،شول ٹرائیون نے 32 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔