جمعرات‬‮   30   اکتوبر‬‮   2025
 
 

میرٹھ: کروڑوں روپے مالیت کا بیل ’ودھایک‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

       
مناظر: 301 | 11 Oct 2025  

بھارتی شہر میرٹھ میں قائم آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے تین روزہ آل انڈیا فارمرز فیئر میں آٹھ کروڑ بھارتی روپے (25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت سے زیادہ) مالیت کے بیل نے میلہ لوٹ لیا۔

’ودھایک‘ نامی بیل نے میلے میں ملک بھر سے آئے تمام کسانوں اور جانور پالنے کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب کرلی۔

کالے رنگ کے اس بیل کے مالک پدما شری ایوارڈ یافتہ نریندرا سنگھ ہیں جن کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ودھایک اپنے نام کی طرح ہے۔ جسامت میں مضبوط اور ظاہر میں متاثر کن اور بے مثال ہے۔ یہ مراہ نسل کا بیل ہے۔

میلے میں ہریانہ، پنجاب، دہلی، اترکھنڈ، راجھستان اور مدھیا پردیش کے کسانوں نے حصہ کیا جو اپنے ساتھ اپنے بہترین جانور لے کر آئے تھے۔ لیکن ودھایک نے تمام توجہ اپنی جانب کرلی۔