منگل‬‮   28   اکتوبر‬‮   2025
 
 

افغانستان کی جانب سے جارحیت، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

       
مناظر: 947 | 17 Oct 2025  

مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آذاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ییں ملک بھر میں مقیم افغان مہاجرین کی فی الفور واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم  تمام شرکاء کو موجودہ صورت حال کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔