ہفتہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2025
 
 

قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 674 | 17 Oct 2025  

پی سی بی کے تحت قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور  سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں قومی ویمن جونئیر کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے30 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔

20 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی شروع ہوگا۔

پیر سے باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوگا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی کرکٹ اسکلز اور فٹنس پر کام کیا جائے گا۔

طلب کردہ کرکٹرز کا انتخاب کراچی میں منعقدہ قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

کیمپ میں 6 آل راؤنڈرز، 10 بیٹرز، 12 بولرز اور 2 وکٹ کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

دوران کیمپ اینٹی ڈوپنگ، بین الاقوامی کرکٹ سے آگاہی اور میڈیا سے بات چیت کے بارے میں بھی لیکچر دیے جائیں گے۔

منتخب پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔