ہفتہ‬‮   25   اکتوبر‬‮   2025
 
 

نیلی آنکھوں والے بچے کی پیدائش کیلئے خاتون نے اپنی ہی آنکھیں تبدیل کروالیں

       
مناظر: 531 | 20 Oct 2025  

روس میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر نیلی آنکھوں والے بچے کی خواہش میں اپنی ہی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروالیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون کا ماننا تھا کہ اگر وہ آپریشن کے ذریعے نیلی آنکھوں والی بن جائیں تو اُن کے بچے کی آنکھیں بھی نیلی ہوں گی۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک غیر منظور شدہ کاسمیٹک سرجری کروائی، جس میں آئرس امپلانٹ کے ذریعے آنکھوں کا رنگ بدلا گیا۔

تاہم ماہرین نے اس عمل کو نہ صرف خطرناک بلکہ غیر سائنسی قرار دیا ہے، کیونکہ بچے کی آنکھوں کا رنگ جینیاتی عوامل پر منحصر ہوتا ہے نہ کہ والدین کی سرجری یا بعد میں بدلی گئی جسمانی خصوصیات پر۔

ڈاکٹروں کے مطابق، ایسی سرجری سے بینائی متاثر ہونے، کارنیا کو نقصان پہنچنے اور اندھاپے تک کا خطرہ رہتا ہے۔

اس واقعے نے روس میں کاسمیٹک سرجری کے اخلاقی اور سائنسی حدود پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0