\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

شہری نے انشورنس حاصل کرنے کیلئے اپنی مہنگی اسپورٹس کار کو آگ لگا دی

       
مناظر: 556 | 28 Oct 2025  

برازیل میں ایک شہری نے محض انشورنس حاصل کرنے کیلئے اپنی مہنگی اسپورٹس کار پورشے کو آگ لگا دی۔

برازیل کے ایک ڈرائیور کی بدقسمتی تھی کہ وہ اپنی اسپورٹس کار کی انشورنس کو کیش کرانے کیلئے آگ لگاتے ہوئے پکڑا گیا۔

پَرانا کی سِوِل پولیس سے ایک شخص نے رابطہ کیا جس نے دعویٰ کیا کہ اسے مسلح افراد نے ٹریفک میں روکا اور دیہی علاقے میں لے جانے کے بعد اس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

شہری نے دعویٰ کیا کہ اسے آخری سیکنڈ میں راہگیروں نے بچایا جنہوں نے جلتی ہوئی گاڑی سے اس کی چیخیں سنی تھیں اور وہ معمولی طور پر جھلس گئے۔

شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے حملہ آوروں کی اس حرکت کی وجوہات کو نہیں جانتا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی جس میں کچھ عجیب و غریب تفصیلات سامنے آئیں۔

اس معاملے میں متاثرہ شخص نے اپنے اغوا کی کہانی بنائی تھی، کیونکہ آتشزدگی کی جگہ کے قریب ایک فارم کے سی سی ٹی وی میں پورشے اسپورٹس کار کے مالک کو خود آگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا اور اس طرح شہری کا جھوٹ پکڑا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0