\
جمعرات‬‮   6   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ہمیشہ نیند کی کیفیت میں رہنا، ممکنہ وجوہات کیا ہوسکتی ہیں؟

       
مناظر: 821 | 28 Oct 2025  

ہمیشہ نیند کی کیفیت میں رہنا یعنی مسلسل غنودگی، تھکن، یا سستی محسوس کرنا ایک عام مگر سنجیدہ علامت ہو سکتی ہے جس کے پیچھے جسمانی، نفسیاتی یا طرزِ زندگی سے متعلق کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

1. نیند سے متعلق مسائل

جیسے ناکافی نیند یا سلیپ ایپنیا۔ اس کے علاوہ نیند میں سانس رکنے کے وقفے، جن سے دماغ کو آکسیجن کم ملتی ہے اور دن بھر غنودگی رہتی ہے۔

ایسے ہی Restless Leg Syndrome یا Insomnia جیسے مرض کیوجہ سے بھی دن بھر نیند کی کیفیت ہوسکتی ہے جو نیند میں خلل ڈالنے والے امراض ہیں۔

2. جسمانی وجوہات

خون کی کمی، آئرن یا وٹامن بی-12 کی کمی جس سے تھکن اور نیند آتی ہے۔ تھائرائیڈ کا کم فعال ہونا (Hypothyroidism)، جسم کا میٹابولزم سست ہوجاتا ہے، جس سے مسلسل نیند آتی ہے۔ اسی طرح ذیابیطس یا شوگر میں اتار چڑھاؤ اور وٹامن ڈی کی کمی بھی وجوہات میں سے ایک ہوسکتی ہے۔

3. دواؤں کے اثرات

اینٹی ہسٹامینز (الرجی کی دوائیں)

اینٹی ڈپریسنٹس

اینٹی اینزائٹی یا درد کم کرنے والی دوائیں بھی یہ سب نیند یا سستی بڑھا سکتی ہیں۔

4. نفسیاتی یا طرزِ زندگی کی وجوہات

ڈپریشن یا اینزائٹی، ورزش نہ کرنا، مسلسل بیٹھے رہنا، زیادہ کاربوہائیڈریٹس، شکر، یا کیفین کا بے قاعدہ استعمال، ڈی ہائیڈریشن بھی تھکن کا باعث بنتی ہے۔

5. دیگر کم عام وجوہات

کرونک فیٹیگ سنڈروم (سی ایس ایف)، نارکولیپسی جو کہ ایک نیورولوجیکل بیماری ہے جس میں اچانک نیند کے دورے آتے ہیں۔