ہفتہ‬‮   1   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

       
مناظر: 248 | 1 Nov 2025  

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی  قیمتوں(petroleum prices in pakistan) کا اعلان کردیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے43پیسے کااضافہ کیا گیا ، پیٹرول کی نئی قیمت 265روپے45پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں3روپے2پیسے اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت278روپے44پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم نومبر سے 15 نومبر تک ہوگا،نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں اوگرا نے نومبر 2025 کے لیے ایل پی جی (مائع گیس) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔

گھریلو استعمال کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی نئی قیمت 2,378 روپے 89 پیسے ہوگی، جو اکتوبر میں 2,448 روپے 33 پیسے تھی۔

نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی واقع ہوئی ہے، جو 2.83 فیصد کے برابر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5,885 روپے فی ٹن کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی پیداواری قیمت 160,300 روپے فی ٹن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اکتوبر میں یہ قیمت 166,185 روپے فی ٹن تھی۔

اسی طرح صارف (کنزیومر) قیمت بھی 207,485 روپے فی ٹن سے کم ہو کر 201,600 روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت سعودی آرامکو سی پی (Saudi Aramco-CP) اور ڈالر کے اوسط ایکسچینج ریٹ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو ریفرنس پرائس میں 3.52 فیصد اور ڈالر ریٹ میں 0.15 فیصد کمی ہوئی، جس کے باعث قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔