پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس آج سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹکٹس pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس حاصل کیے جاسکیں گے۔
ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی مالیت ابتدائی 2 میچز کیلیے 200 اور تیسرے میچ کیلیے 300 روپے ہوگی۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے کے ہیں۔
وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پی سی بی گیلری کے ٹکٹس کی قیمت 700 اور 850 روپے رکھی گئی ہے۔
پلاٹینم باکس سیٹس 8 ہزار اور 12 ہزار روپے کی ہوں گی جبکہ فار اینڈ باکس سیٹس 6 ہزار اور 8 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی۔
