پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔
شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور 4 میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔
