غزہ میں اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ برڈ فلو کی نئی ویکسین کی کامیاب آزمائش سائبیریا: 2800 برس قدیم مقبرے سے بھنگ برآمد مصنوعی ذہانت سے ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی پیغامات تیار کرنے کا انکشاف عثمان خواجہ نے لارڈز ٹیسٹ سے متعلق پینڈورا بکس کھول دیا امریکا کے قطر میں مذاکرات کے دعوے مکمل جھوٹ ہیں، محسن رضائی پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک سے سیکیورٹی واپس لے لی بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ایران کا نیا ’ہرُمز‘ میزائل تیار، ریڈار کو خود تلاش کرکے نشانہ بنائے گا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ غزہ میں اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ برڈ فلو کی نئی ویکسین کی کامیاب آزمائش سائبیریا: 2800 برس قدیم مقبرے سے بھنگ برآمد مصنوعی ذہانت سے ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی پیغامات تیار کرنے کا انکشاف عثمان خواجہ نے لارڈز ٹیسٹ سے متعلق پینڈورا بکس کھول دیا امریکا کے قطر میں مذاکرات کے دعوے مکمل جھوٹ ہیں، محسن رضائی پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک سے سیکیورٹی واپس لے لی بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ایران کا نیا ’ہرُمز‘ میزائل تیار، ریڈار کو خود تلاش کرکے نشانہ بنائے گا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

ایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیان

Link copied!

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان فی الحال کم دکھائی دیتا ہے۔

ان کا یہ بیان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ایران سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ قطر کے وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات انتہائی اچھی رہی اور ایران سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور دیگر ممالک موجودہ صورت حال برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔ ان کے مطابق ان ممالک کی ترجیح ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی اور نئے فوجی آپریشن ’’آئرن گیٹ‘‘ کو جاری رکھنا ہے، جس میں زمینی اور سمندری دونوں محاذ شامل ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ تمام متعلقہ ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال میں کوئی تبدیلی آئی تو امریکا کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ تاہم ان کے بقول فی الحال دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور پورا مشرقِ وسطیٰ ایران کے خطرات سے محفوظ ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت جاری ہے اور امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

قطر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹرمپ اور قطری وزیراعظم کی ملاقات بھی انہی کوششوں کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے۔

تاہم امریکی صدر کے بیان کے باوجود ایران کے ساتھ کسی حتمی معاہدے یا جنگ کے خاتمے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ خلیجی ممالک کی جانب سے ناکہ بندی اور نئے آپریشن کی حمایت سے متعلق دعوے کی بھی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *