\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ڈیجیٹل معیشت، خیبرپختونخوا قانونی فریم ورک متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا

       
مناظر: 727 | 22 Nov 2025  

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔

بل کابینہ کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈیجیٹل معیشت کیلئے قانونی فریم ورک متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، کاروبار اور سروس سیکٹرز میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی لازمی ہوگی، رجسٹر ہونے والے بزنس پر 2 سال تک ڈیجیٹل پیمنٹس سے کوئی نیا سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی پر اضافی چارجز لینا ممنوع ہوگا، ڈیجیٹل ادائیگی کا انکار کرنے والا کاروبار قانون کی خلاف ورزی کرے گا۔

ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے شفافیت، سہولت اور مالی تحفظ میں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بل مالی شمولیت، شفافیت اور معیشت کی جدید کاری کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔