\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی، وزن ایسا کہ ریکارڈ بھی لرز اُٹھا

       
مناظر: 834 | 28 Nov 2025  

دبئی:متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر  نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کردی۔

چاندی کی اس اینٹ کا وزن 1,971 کلوگرام ہے اور یہی وزن متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے، اس دیوقامت اینٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس تاریخی لمحے کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین اور سرمایہ کار شریک تھے۔

ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیّم نے کہا کہ کانفرنس کے 13ویں ایڈیشن میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے گئے، جن میں سب سے نمایاں یہ عظیم الشان چاندی کی اینٹ تھی، جو 1.3 میٹر لمبی ہے اور منفرد کاریگری کی مثال ہے۔

حکام کے مطابق اینگوٹ کا وزن نہ صرف متحدہ عرب امارات کی تاسیس کے سال کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ یہ ملک کی اختراع، کاریگری اور عالمی سطح پر بڑھتے اثر و رسوخ کی علامت بھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0