\
اتوار‬‮   7   دسمبر‬‮   2025
 
 

اب باسز اپنے ملازمین کے میسجز پڑھ سکیں گے!

       
مناظر: 272 | 4 Dec 2025  

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے جس کے بعد مالکان ملازمین کے ٹیکسٹ میسجز میں در اندازی کرتے ہوئے انہیں پڑھ سکیں گے۔

آر سی ایس (رِچ آرکائیول کمیونیکیشن سروسز، اینڈرائیڈ کے ایس ایم ایس میسجز کا اپ گریڈڈ ورژن جو تصاویر اور ویڈیوز کو سپورٹ کرتا ہے) میسجز کے لیے یہ نیا فیچر کمپنیز کو ملازمین کے زیر استعمال ڈیوائسز کی نگرانی کرنے کی سہولت دے گا۔

گوگل کا کہنا تھا کہ یہ اپ ڈیٹ مالکان کو بلا تعطل وہ ریکارڈ حاصل کرنے میں مدد دے گی جس سے ملازمین پر نظر رکھی جا سکے گی۔

کمپنیاں اس فیچر کو اندرونی تحقیقات یا ایچ آر تنازعات کی غرض سے تمام بزنس کمیونیکیشنز کی نگرانی کے لیے متعارف کرا سکتی ہیں۔