\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

امریکا: 15 برس کی منصوبہ بندی کے بعد روبو کاپ کا مجسمہ نصب

       
مناظر: 888 | 8 Dec 2025  

امریکا میں تقریباً 15 برس کی منصوبہ بندی کے بعد سائنس فکشن ہیرو روبو کاپ کا 11 فٹ بلند کانسی کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

ڈھائی ٹن وزنی یہ مجسمہ بدھ کے روز امریکی ریاست مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فری ایج پروڈکشن اسٹوڈیو کے باہر نصب کیا گیا۔

اسٹوڈیو کے مالک جِم ٹوسکانو نے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبردست اور انتہائی متاثر کن ہے۔ اس کو دیکھنے کئی لوگ یہاں آچکے ہیں۔

اس مجسمے کی کہانی 2011 میں شروع ہوئی جب تب کے ڈیٹرائیٹ میئر ڈیو بِنگ نے شہر میں روبو کاپ کا مجسمہ لگانے کی تجویز کی ٹویٹ کا جواب دیا تھا۔

میئر کا ٹویٹ (جو اب ڈیلیٹ کردی گئی ہے) کا کہنا تھا کہ مجسمہ نصب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم، ٹویٹس کے تبادلے کے سبب روبو کاپ مداحوں نے فن پارے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے مہم شروع کر دی۔

امیجینیشن اسٹیشن کے بورڈ پریزیڈنٹ برینڈن ویلے اور لو لینڈ ٹیکنالوجی کے شریک بانی اور سی ای او جیری پیفنڈورف نے ایک کِک اسٹارٹر کمپین لانچ کی اور اس مقصد کے لیے 67 ہزار 436 ڈالر اکٹھے کیے۔

یہ مجسمہ 2017 میں تیار کر لیا گیا تھا لیکن اس کی تنصیب مؤخر ہوتی گئی جس کی ایک وجہ ایم جی ایم (جس کے پاس کردار کے حقوق ہیں) کی جانب سے قانونی کلیئرنس بھی شامل تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0