\
بدھ‬‮   10   دسمبر‬‮   2025
 
 

بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنیکی درخواست، وزیراعلیٰ بلوچستان کا الیکشن کمیشن سے رجوع

       
مناظر: 330 | 8 Dec 2025  

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر کی موجودہ امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے اورشہری زندگی متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند ہے، جس کے باعث انتخابی عمل اور ووٹرز کی سہولتیں متاثر ہوں گی۔

موسمی سختی اور شدید موسم کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد دیگرعلاقوں میں منتقل ہو چکی ہے جو انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ ان حالات میں بلدیاتی انتخابات کو منسوخ کرنا ناگزیر ہے تاکہ عوام کی حفاظت اورمحفوظ انتخابی ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

الیکشن کمیشن کو درخواست کے بعد اس معاملے پرجائزہ لینے اورمناسب فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔