\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے

       
مناظر: 451 | 9 Dec 2025  

ایران میں کش اینوکس ٹیک ایکسپو 2025 منعقد کیا گئی جس میں “advanced humanoid robots” کے نام سے دو روبوٹ پیش کیے گئے۔ 

لیکن بعد ازاں یہ ثابت ہوا کہ وہ روبوٹس نہیں بلکہ اداکار تھے۔ یعنی دو انسان جنہوں نے مخصوص لباس زیب تن اور میک اپ کیا ہوا تھا۔

ویڈیوز اور فوٹیج میں واضح تھا کہ “روبوٹس” انسان کی طرح سانس لے رہے تھے، پلکیں جھپک رہی تھے اور جلد پر داغ یا دانے واضح تھے جو مشینوں میں ممکن نہیں ہوتا۔

تاہم یہ “روبوٹس” کسی ریاستی یا تحقیقی ادارے کی پیش کش نہیں تھے بلکہ ایک نجی کمپنی کی مارکیٹنگ یا تشہیری پرفارمنس تھی۔ یعنی یہ نمائش حقیقتاً اس زمرے میں نہیں آتی کہ ایران نے روبوٹ مشینیں تیار کی ہیں بلکہ ایک ڈرامائی ڈسپلے تھا، جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انسانوں کو ‘روبوٹ’ بنا کر پیش کیا۔

سوشل میڈیا اور تکنیکی حلقوں میں اس واقعے کو شدید تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ٹیک سنگ میل نہیں بلکہ ایک دھوکا تھا۔ لوگوں نے اسے ٹیکنالوجی کے نام پر تشہیر اور سائنسدانوں کی نمائندگی کے دعوے کے خلاف قرار دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0