\
بدھ‬‮   10   دسمبر‬‮   2025
 
 

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

       
مناظر: 346 | 10 Dec 2025  

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے گئے۔

بی پی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو 23 جنوری 2026 تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اب تک کی این او سی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے۔

جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہوئے ہیں ان میں محمد نواز، فہیم اشرف ، صاحبزادہ فرحان ، حسین طلعت، احسان اللّٰہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 24 جنوری تک کھیلی جائے گی۔