ارجنٹائن میں پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سان ٹائیگو ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کا آمنا سامنا ہوا۔ پہلےہاف میں پاکستان نے نویں منٹ میں حنان شاہد کے گول کے ذریعے سبقت حاصل کی لیکن تین منٹ بعد نیدرلینڈز نے نہ صرف مقابلہ برابر کردیا بلکہ پندرویں منٹ میں مقابلہ دو ایک کردیا۔
اٹھارہویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے مقابلہ دو دو کردیا۔
نیدرلینڈز نے اس کے بعد مزید 3 گول کرکے یہ مقابلہ 3 گول کے فرق سے اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرامیچ 12 دسمبر کو ارجنٹائن کےخلاف کھیلے گی۔
