منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر :حریت رہنما ظہور احمدبٹ گرفتار، کالے قانون ”پی ایس اے “کے تحت مقدمہ درج

       
مناظر: 647 | 21 Jan 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما ظہور احمد بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے تحریک آزاد ی کے معروف شہیدرہنما محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ظہور احمد بٹ کو ضلع کپواڑہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
قابض حکام نے گرفتار رہنما کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں جموں خطے کی بھدرواہ جیل منتقل کر دیا۔
ظہور بٹ کو آٹھ ماہ قبل ساڑھے چار برس کی غیر قانونی حراست سے رہا کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو کشمیریوں کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے پر 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ انہیں جیل کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0