\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

26نومبر احتجاج کیس: علیمہ خانم پر فرد جرم عائد کرنے کیخلاف اپیل دائر

       
مناظر: 583 | 23 Dec 2025  

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں 26نومبر احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خانم پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔

اپیل علیمہ خانم نے اپنے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی، سماعت جسٹس صداقت علی خان،جسٹس سلطان محمود پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

رجسٹر آفس نے اعتراض  کیا کہ درخواست کے ساتھ تصدیق شدہ ایف آئی آر کی کاپی موجود نہیں،
عدالت نے علیمہ خانم کے وکیل کو ہدایت کی کہ پہلے دستاویزات مکمل کی جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ علیمہ خانم کی غیر موجودگی پر ان کر فرد جرم عائد کی گئی،جو قانونی طور پر درست نہیں، عدالت ٹرائل کورٹ کو ہدایت دے کہ قانون کے مطابق فرد جرم کا عمل دوباہر مکمل کیا جائے، قانونی تقاضوں کے مطابق درخواستگزارکو سنا جائے۔

عدالت نے وکیل صفائی کورجسٹرار افس کے اعتراضات دورکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اعتراضات دور ہونے کے بعد درخواست کوسماعت کیلئے مقررکیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0