\
جمعرات‬‮   25   دسمبر‬‮   2025
 
 

ایشز سیریز ، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کا 12 رکنی اسکواڈ سامنے آ گیا

       
مناظر: 656 | 25 Dec 2025  

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی ٹیم میلبرن میں آل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترے گی ، آسٹریلیا کے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں کوئی اسپنر شامل نہیں۔

حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ کی صبح کیا جائے گا جہاں جھائے رچرڈسن،مائیکل نیسراوربرینڈن ڈوگیٹ میں سے دو کا انتخاب ہو گا، آف اسپنر ٹوڈ مرفی کو 12 رکنی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ جوش انگلس کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں کپتانی کرنے والے اسٹیون اسمتھ بیماری سے صحت یاب ہو کر واپس آ گئے ہیں۔ اسٹار بیٹر عثمان خواجہ اپنی جگہ برقراررکھتے ہوئے نمبر پانچ پرکھیلیں گے، جبکہ کیمرون گرین کو خراب فارم کے باعث نمبر سات پر بھیج دیا گیا ہے۔