ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں شان مسعود نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
شان مسعود نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔
اس طرح انہوں نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا، ان سے قبل یہ ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا۔
1992ء میں انضمام الحق نے آکسفورڈ اینڈ کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف فرسٹ کلاس ٹور میچ میں 188 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔
واضح رہے کہ شان مسعودکی جانب سے اسکور ہونے والی ڈبل سنچری پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری ہے۔ 2006ء میں بھارتی بیٹر وریندر سہواگ نے لاہور ٹیسٹ میں 182 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔
