\
پیر‬‮   29   دسمبر‬‮   2025
 
 

قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت پر شاداب خان کا اہم بیان آ گیا

       
مناظر: 308 | 29 Dec 2025  

شاداب خان کو بگ بیش لیگ فرنچائز سڈنی تھنڈر 4 جنوری کو ریلیز کرے گی۔

آل راؤنڈر شاداب خان کا 5 جنوری کو قومی اسکواڈ جوائن کرنے کا امکان ہے، وہ 4 جنوری کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔

شاداب خان پاک سری لنکا سیریز کھیلنے کے بعد واپس آسٹریلیا جائیں گے، 16 جنوری کو ایس سی جی میں سڈنی سکسرز کے خلاف مدمقابل آئیں گے۔

بگ بیش لیگ میں شاداب خان نے چار میچز میں 100 رنز 33.33 کی اوسط سے بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں، قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت پر شاداب خان نے کہا کہ ایک بار پھر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ سیزن کے آخر میں تھنڈر اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے کا منتظر ہوں۔