\
جمعرات‬‮   1   جنوری‬‮   2026
 
 

پاکستان کی انڈر 15 اسکواش میں بڑی کامیابی

       
مناظر: 500 | 1 Jan 2026  

پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے ایک اور عالمی اعزاز جیت کر قومی پرچم بلند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد سہیل عدنان نے اسکواش فائنل میں چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

سہیل عدنان نے فائنل میں چینی حریف کو 7-11، 9-11، 7-11 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ماضی میں محمد سہیل عدنان جنوبی کوریا میں 32ویں ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

ایشین جونیئر اسکواش میں سہیل عدنان نے بھارت کے ابھاد سنگھ کو بھی شکست سے دوچار کیا۔

پاکستان کے سہیل عدنان نے کوارٹر فائنل میں بھارتی ابھاد سنگھ کو 3-11، 9-11 اور 4-11 سے عبرتناک شکست دی۔

محمد سہیل عدنان کی کامیابیاں نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے خوشگوار ثمرات ہیں۔