پٹنہ(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے ایک عیسائی خاندان پر وحشیانہ حملہ کیاہے۔
بجرنگ دل کے غنڈوں نے مسیحی خاندان پر مذہبی تبدیلی کا الزام لگانے کے بعد حملہ کیا۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بجرنگ دل کے ایک کارکن کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ” ہمارے رام سے جو کھلواڑ کرے گا، اسکو ہم برباد کر دیں گے”۔ ایک عمررسیدہ خاتون سمیت مسیحی خاندان کی خواتین ایک شخص کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں کیونکہ بجرنگ دل کے غنڈے اس پر حملہ کررہے ہیں۔ویڈیو بنانے والا ہندوتوا کارکن کہہ رہا ہے کہ پہلے اس بڑھیا( بوڑھی عورت) کو مارو، پھر اس کو مارو۔خواتین اپنے مرد رشتہ دار کو بجرنگ دل کے غنڈوں سے چھڑانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں، لیکن وہ ناکام ہوتی ہیں۔
بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، بہار میں بجرنگ دل کے غنڈوں کا مسیحی خاندان پر وحشیانہ حملہ
مناظر: 886 | 25 Jan 2023