کراچی:پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی، گزشتہ روز سی ای او سلمان نصیر کے ساتھ میٹنگ میں بیشتر فرنچائزز نے آکشن پر آمادگی ظاہر کر دی۔
چیئرمین بورڈ کی منظوری سے اسے لاگو کر دیا جائے گا، اتوار کو ورکشاپ میں ٹیم اونرز کو آکشن کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب تمام پرانی 5فرنچائزز نے 4کھلاڑیوں بشمول برانڈ ایمبیسیڈر برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا، نئی ٹیموں نے صفر ریٹینشن کا کہا تھا، اس پر بھی حتمی فیصلہ چیئرمین کریں گے۔
یاد رہے کہ جمعے کو پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے بھی ٹیم اونرز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اوپن آکشن فارمولے کو اپنایا جائے، اس کا کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
