وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل کل کر کام کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا ئے گی، ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے گل پلازہ آتشزدگی کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتی مشینری رات گئے سے موجود ہے، آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے، پانی اور فوم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی کوتاہی نظر آئی تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آنے کے بعد کسی نتیجے پر پہنچیں گے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کو قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
