اس سانحے میں جاں بحق افراد کی 14 ہو گئی ہے جبکہ 22 افراد زخمی ہیں، 65 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں ملبے کو بھی ہٹایا جا رہا ہے، فائر آفیسر نے کہا کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، کولنگ کاعمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کولنگ کے دوران کچھ مقامات پر شعلے بھڑک اٹھتے ہیں، عمارت خستہ حال ہے،کولنگ کے عمل میں وقت درکار ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کمزور ہوگئے ہیں، عمارت انتہائی خستہ حال ہو گئی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس افسوسناک سانحہ میں 1200 دکانیں مکمل جل گئیں اور تقریباً تین ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
