\
جمعرات‬‮   22   جنوری‬‮   2026
 
 

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز، پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

       
مناظر: 850 | 22 Jan 2026  

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں ٹیم کے سربراہ ہوں گے، سیریز کا دوسرا میچ علی نقوی کا بطور ریفری 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگا۔

علی نقوی نے بطور ریفری اسی گراؤنڈ پر اپریل 2023 میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا، آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا سیریز کے پہلے دو میچز میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

پہلے میچ میں آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، د وسرے میچ میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے راشد ریاض ان کے ہمراہ ہوں گے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین آن فیلڈ ہوں گے، پہلے میچ میں تھرڈ امپائر ناصر حسین اور فورتھ امپائر راشد ریاض ہوں گے۔

دوسرے میچ میں آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور ناصر حسین فورتھ امپائر ہوں گے، تیسرے میچ میں طارق رشید اور ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ڈیوٹی کریں گے، تینوں میچز29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔