\
پیر‬‮   26   جنوری‬‮   2026
 
 

ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی، نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

       
مناظر: 736 | 26 Jan 2026  

بھارت نے ابھیشیک شرما کی شاندار اور برق رفتار بیٹنگ کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، گلین فلپس 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جسپریت بمراہ نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف محض 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ابھیشیک شرما نے صرف 14 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور 20 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سوریا کمار یادیو 57 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ابھیشیک کی یہ ففٹی بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔