\
بدھ‬‮   4   فروری‬‮   2026
 
 

پنجاب حکومت نے 2 تعطیلات کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

       
مناظر: 229 | 4 Feb 2026  

پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب حکومت نے 6 اور 7 فروری 2026 کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعہ اور ہفتہ 6،7 فروری کو صوبہ پنجاب میں سرکاری تعطیل ہو گی، پنجاب میں پانچ فروری کو کشمیر ڈے اور 8 فروری کو اتوار کی چھٹی ہو گی اس طرح عوام چار چھٹیوں سے مستفید ہو گی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دو چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر دو دن بند رہیں گے۔

عوامی تعطیلات کا اطلاق پورے صوبہ پنجاب میں ہو گا، پنجاب حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔