\
جمعہ‬‮   6   فروری‬‮   2026
 
 

بسنت کا آغاز ہوتے ہی قاتل ڈور کے وار شروع، ایک نوجوان جاں بحق، 6 زخمی

       
مناظر: 219 | 6 Feb 2026  

لاہور:بسنت 2026 کا آغاز ہوتے ہی خوشیوں پر خون کے سائے منڈلانے لگے، شہر کے مختلف علاقوں میں قاتل ڈور اور بسنت سے جڑے حادثات نے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو زخمی جبکہ ایک نوجوان کی جان لے لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق رات 12 بجے کے بعد چند ہی گھنٹوں میں پیش آنے والے واقعات نے بسنت کی سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

ڈیفنس فیز 5 میں موٹر سائیکل پر گھر واپس جانے والے 21 سالہ رافیع تنویر کی گردن پر اچانک پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رافیع کی گردن پر گہرے زخم آئے، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تین گھنٹوں کے دوران ڈور پھرنے کا دوسرا واقعہ گلشن راوی میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شبیر کے چہرے اور ناک پر پتنگ کی ڈور پھر گئی ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

بسنت کے باعث پیش آنے والے دیگر حادثات میں گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کے گلے پر ڈور پھر گئی، لوئر مال میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبدالواحد زخمی ہو گیا، جبکہ گلشن راوی ہی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوا۔

راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث ثاقب نامی شخص بھی زخمی ہو گیا۔

ادھر بسنت کا سب سے افسوسناک واقعہ سکھ نہر کے قریب پیش آیا، جہاں کٹی پتنگ اتارنے کے شوق میں 25 سالہ علی رشید بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0