پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا بھی فرض ہے: راکھی ساونت کا نماز پڑھنے کا انکشاف ، انتہا پسند ہندوئوں کا واویلا

       
مناظر: 677 | 27 Jan 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے
بالی وڈڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔ سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔ بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ’میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا‘۔
اس سے قبل میڈیا گفتگو میں راکھی ساونت نے بتایا تھا کہ وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی۔ یاد رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ راکھی کے نماز پڑھنے کے انکشاف پر انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے واویلا بھی مچایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0