نئی دلی (نیوز ڈیسک )گجرات مسلم کش فسادا ت پر بنی بی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بھارت میں تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بعد اب دہلی یونیورسٹی میں بھی فلم کی نمائش کے حوالے سے ہنگامہ جاری ہے۔
دہلی یونیورسٹی میں جمعہ کے روز آرٹس فیکلٹی کے باہر ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس نے دو درجن سے زائد طلباء کو حراست میں لے لیا۔ طلبہ تنظیموں کی طرف سے فیکلٹی آف آرٹس میں دستاویزی فلم کی نمائش کے علان کے بعد اب یونیورسٹی میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ کانگریس کی طلبہ تنظیم ”این ایس یو آئی ”نے یونیورسٹی میں فلم دکھانے کا اعلان کیا تھا ۔ آرٹس فیکلٹی کے باہر پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے ۔ 2002میں گجرات مسلم کش فسادات میں ہندو بلوائیوں نے ہزاروں مسلمان شہید کر دیے تھے ۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ بی بی سی سے اپنی دستاویزی فلم میں نریندر مودی کو ان فسادات کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بھارت :BBC کی ڈاکیومنٹری پر تنازعہ بڑھنے لگا ،نئی دلی یونیورسٹی میں ہنگامہ ، 24طلباء گرفتار
مناظر: 313 | 28 Jan 2023