جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما عمر عبداللہ نے مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر نریند ر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمر عبداللہ نے بانہال میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوئے آٹھ سال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں یہاں اسمبلی الیکشن ہوئے تھے اور علاقے میں جب مسلح جدوجہد اپنی انتہا پر تھی تو اس وقت بھی انتخابات میں اتنا طویل وقفہ نہیں آیا ہے۔