جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

اب تیرا اللہ ہی حافظ ہے، عمران عباس کا اسحاق ڈار کے بیان پر طنز

       
مناظر: 965 | 28 Jan 2023  

کراچی(یب ڈیسک )پاکستانی معروف اداکار عمران عباس نےوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے گزشتہ روز متنازع بیان پر انسٹاگرام سٹوری پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب تیرا اللہ حافظ ہے‘‘۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہنگائی کا ذمہ دار گذشتہ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دنیا میں رہنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے قائم کیا یہ واحد ملک ہے جو کلمہ شریف کے نام پر بناتھا یہاں تک کہ سعودی عرب بھی کلمہ شریف کے نام پر نہیں بنا تو اگر اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا ہے تو اس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے”۔ وزیر خزانہ کے اس بیان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسحاق ڈار پر تنقید کرنا شروع کرد ی ۔ جس کے بعد پاکستانی معروف اداکا ر عمران عباس بھی ان میں شامل ہو گئے ۔ انہوں نےاپنے آفیشل انسٹاگرام سٹوری پر اسحاق ڈار کے اس بیان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” پاکستان،اب تیرا اللہ ہی حافظ ہے”۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف اسحاق ڈار کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے بلکہ انھیں معیشت کی بھاگ دور دوبارہ تھما دینے کے حکومتی فیصلے کو ایک بار پھر غلط قرار دیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0