پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آسٹریلیا میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم جاری

       
مناظر: 961 | 29 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سکھ فار جسٹس نامی تنظیم کے زیر اہتمام خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہورہا ہےجہاں سکھ کمیونٹی کے افراد آزادخالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔
ریفرنڈم کیلئے دوکلومیٹرتک قطار لگی ہیں جہاں بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنےوالے 18 سال سے زائد عمر کے افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، پولنگ اسٹیشن کے باہر خواتین اور مردوں کے ہاتھوں میں خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اور جھنڈے لہرارہے ہیں۔
سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو منظور کرانا ہے۔
دوسری جانب میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم کے حق میں لگائے گئے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے، ریفرنڈم کیلئے مہم جوئی کرنے والی تنظیم نے پوسٹرز اور بینرز پھاڑنے کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو قرار دیا ہے۔
سکھ فار جسٹس تنظیم کے جنرل سیکرٹری گورپتوند سنگھ پنوں نے کہا کہ میلبرن میں توڑ پھوڑ کا خالصتان ریفرنڈم سے کوئی تعلق نہیں، خالصتان ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہے، سکھوں نے بتا دیا کہ وہ سانحہ 84 گولڈن ٹیمپل نہیں بھولے۔
برطانیہ سوئٹزر لینڈ کینیڈا سمیت سات یورپی ممالک میں یہ ریفرنڈم کرایا جاچکاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0