کرگل (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ کے علاقے کرگل میں دومسلمان لڑکیاںبرفانی تودے کے نیچے دب کر جان بحق ہو گئیں۔
آج صبح ضلع کے علاقے تنگول میں برفانی تودہ گرنے سے دونوں لڑکیوں کی موت ہو گئی۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 11سالہ کلثوم بانو اور 23سالہ بلقیس بانو کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کرگل عنایت علی چودھری نے صحافیوںکو بتایا کہ تنگول ضلع کرگل کے علاقے پانیکھر کے قریب ایک چھوٹی سی بستی ہے۔