جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

پشاور حملہ خودکش تھا، ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ہمارے خلاف ہے، وزیر داخلہ

       
مناظر: 609 | 31 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور کی مسجد میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحقیقات کریں گے کہ سکیورٹی کے باوجود خودکش حملہ آور کیسے پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز ہمارے خلاف ہیں۔ دوسری جانب نجی چینل سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، دہشتگردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے گا۔ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن شواہد ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں امن تباہ کرنےکیلئے استعمال ہورہی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کابل اور اسلام آباد مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کریں، افغانستان سے رابطہ کریں گے کہ انہیں کنٹرول کریں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0