دہرادون (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک ہندوتوا خاتون رہنما نے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا رہنما رادھا سموال دھونی نے ریاست کے شہر جھجرا میں عیسائیوں کے ایک گروپ کو مارا پیٹااور سخت ہراساں کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دھونی کو ایک خاتون سمیت متعدد عیسائیوں کی مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہندو توا خاتون نے ان پرمذہب تبدیل کرانے کا الزام لگایا۔
دھونی نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ” ہندو مذہب اور ہمارے جذبات سے جو بھی کھیلے گا اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا۔‘
دھونی ہندو توا گروپHindu Yuva Vahiniکی رکن ہیں۔یہ تنظیم اپریل 2002 میں یوگی آدتیہ ناتھ نے قائم کی تھی۔ آدتیہ ناتھ بی جے پی کے رہنما اور بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ ہیں۔
بھارت میں اقلیتیں گھٹ گھٹ کر جینے پر مجبور ، اتراکھنڈ میں ہندوتوا رہنما کا عیسائیوں پر تشدد
مناظر: 535 | 1 Feb 2023