بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت: گھریلو تنازع پر ماں نے تین بچوں کو زہر دیدیا، تینوں ہلاک

       
مناظر: 598 | 2 Feb 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں گھریلو تنازع پر ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا جس سے وہ جان سے چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑیوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر اپنے بچوں کو زہر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون نے بچوں کو دودھ میں زہر دے کر پلایا جس سے اس کا 8 سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 4 اور 2 سالہ بچے اسپتال پہنچ کر اپنا دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کا باپ ملازمت کی غرض سے دہلی شہر میں مقیم ہے اور واقعے کی اطلاعات ملتے ہی وہ گھر پہنچ گیا، اس نے ساس اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0