بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:گلمرگ میں برفانی تودے گرنے سے دو غیر ملکی شہری ہلاک

       
مناظر: 379 | 2 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں گلمرگ کے سکی ریزورٹ پر برفانی تودے گرنے سے دو غیر ملکی افرادجن کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ پولینڈ کے شہری ہیں، ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ دو افراد کی لاشیں برف کے نیچے سے نکالی گئی ہیں جبکہ گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر بڑے پیمانے پر برفانی تودے گرنے کے بعد چار دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر بچائو کی کارروائی شروع کی گئی جس دوران دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام نے بتایاکہ خوش قسمتی سے ہم چار دیگر افراد کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0