جموں (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج(جمعرات) ایک سڑک حادثے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سومو مسافر گاڑی ضلع کے علاقے بھل موہر میں الٹ گئی۔ ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوارتمام 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پہاڑی سڑکوں کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی تیز رفتاری کی وجہ سے علاقے میں اس طرح کے حادثات اکثر پیش آتے ہیں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک حادثے میں 12افراد زخمی
مناظر: 854 | 3 Feb 2023