جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف کا دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری، سپہ سالار نے ملک میں حالیہ غیر معمولی سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں پر فوج اور رینجرز کی کاوشوں کو سراہا

       
مناظر: 895 | 7 Dec 2022  

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کا کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے ملک میں حالیہ غیر معمولی سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سندھ کے لوگوں تک پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کو سراہا۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0