جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

خیبر پختونخوا: اناروں سے بھرے ٹرک میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ برآمد

       
مناظر: 921 | 7 Dec 2022  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پاک افغان بارڈر پر محکمہ کسٹم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے انار کے پھلوں سے بھرے ٹرک سے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کر لیا۔
چیف کلیکٹر کسٹم خیبرپختونخوا محمد سلیم کے مطابق اسلحہ میں 17 خودکار مشین گنز اور 15 ہزار کارتوس برآمد کیے گئے ہیں جو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے۔
چیف کلیکٹر کسٹم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پکڑے گئے اسلحہ کی قیمت چار کروڑ روپے سے زائد ہے جسے پشاور سمگل کیا جا رہا تھا، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ مقامی صحافی احتشام خان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرائیور کا فرار ہونا ایک سوالیہ نشان ہے اس معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔
کسٹم حکام کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے میں کسٹم عملہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اسی لیے بارڈر سے گزرنے والی ہر گاڑی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0